سٹی42: ایران پر جمعہ کو علی الصبح اسرائیل کے سینکڑوں فضائی حملوں میں ملٹری ٹاپ براس اور بہت سی سٹریٹیجک تنصیبات کے بھاری نقصان کے بعد جمعہ کو ایران کے طول و عرض میں اسرائیل کے خلاف کئی احتجاجی مظاہرے ہوئے تاہم ان مظاہروں میں پبلک کی تعداد اس نوعیت کے پہلے ہوتے رہے مظاہروں کی نسبت بہت کم تھی۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی اے ایف پی اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بکھرے ہوئے مظاہروں میں، ایرانیوں نے اسرائیل سے بدلہ لینے، نیتن یاہو کو مارنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تہران کی سڑکیں IDF کے ھملوں کے دوران کافی حد تک خالی رہیں، پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کا ہجوم دکھائی دیا اور ائیرپورٹ پر ہوائی ٹریفک معطل رہی۔
تہران میں ایک کار میں سوار شہری نے کہا کہ نیتن یاہو کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی یا ہم غزہ کی طرح ختم ہو جائیں گے۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایران میں چھوٹی تعداد میں لوگ بکھرے ہوئے احتجاج میں سڑکوں پر نکل آئے، جب کہ دوسروں نے گھروں کے اندر پناہ لی، لوگوں کو اس بات کا یقین نہیں تھا کہ آگے کیا ہوگا۔
فضائی حملے میں فوج کے کئی اعلیٰ افسر مارے گئے، سرکردہ سائنسدانوں کی ایک صف کو نشانہ بنایا گیا اور ایران بھر میں فوجی اور جوہری مقامات کو ایک بغیر معمولی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ اے ایف پی کے صحافیوں نے بتایا کہ سڑکوں پر آنے والے لوگوں کا غصہ آیت اللہ کی حکومت کے بجائے اسرائیل پر ہے۔
"ہم کب تک خوف میں جیتے رہیں گے؟" ایک 62 سالہ ریٹائرڈ اہلکار احمد مودی نے حکومت کے نیریٹیو کو دہراتے ہوئے پوچھا۔ "ایک ایرانی کے طور پر، میں سمجھتا ہوں کہ ایک زبردست ردعمل ہونا چاہیے، ایک سخت ردعمل۔"
اے ایف پی نے اپنی رپورٹ مین لکھا، جمعہ کے روز ہونے والی ائیر سٹرائیکس دیرینہ دشمنوں کو برسوں سے زیادہ تر پراکسیوں کے ذریعے لڑی جانے والی شیڈو جنگ لڑنے کے بعد مکمل طور پر تصادم کی طرف دھکیلتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایران مین حکومت کے حق مین تو احتجاج سڑکوں پر نظر آ جاتے ہین لیکن حکومت کے خلاف خاص طور سے پالیسیوں سے اختلاف کو لے کر احتجاج کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ باقاعدگی سے ایسے افراد کو گرفتار کرتا ہے جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام لگایا جاتا ہے اور حالیہ برسوں میں ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بناتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعہ کو ہونے والے حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے وابستہ کم از کم چھ سائنس دان مارے گئے۔
"انہوں نے یونیورسٹی کے بہت سے پروفیسرز اور محققین کو مار ڈالا ہے، اور اب وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں؟" ایک شہری موادی نے امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے ایران کے مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔
اے ایف پی نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ابھی ایران نقصان کا اندازہ لگا رہا تھا کہ کچھ رہائشیوں نے تہران کی سڑکوں پر ریلی نکالی: ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویریں لہراتے ہوئے، "مرگ بر اسرائیل، مردہ باد امریکہ" جیسے نعرے لگاتے ہوئے یہ لوگ کچھ دیر سڑکوں پر موجود رہے۔
تہران میں سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ اسی طرح کے مظاہرے ملک بھر کے شہروں میں کیے گئے۔
اے ایف پی نے لکھا، اسرائیلی حملے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی بار بار دھمکیوں کے بعد ہوئے، جو بالآخر ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کرنے کی برسوں کی دھمکی کا اختتام دکھائی دیتے ہیں۔
ایران، جو واضح طور پر اسرائیل کی تباہی کا خواہاں ہے، جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ تاہم، ایران یورینیم کو اس سطح تک افزودہ کر رہا ہے جس کا کوئی پرامن استعمال بظاہر نہیں ہے، اس نے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اس کی جوہری تنصیبات کی آزادانہ جانچ کرنے سے روکا ہے اور اس دوران اپنی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے، اور اس کے حکام نے تیزی سے خبردار کیا ہے کہ وہ (نیوکلئیر) بم بنانے تک جا سکتے ہیں۔
تہران کے ایک 52 سالہ رہائشی عباس احمدی نے اپنی کار کے پیچھے سے اے ایف پی کو بتایا، ’’ہم اس کمینے (نیتن یاہو)کو جاری نہیں رہنے دے سکتے، ورنہ ہم غزہ کی طرح ختم ہو جائیں گے۔‘‘ "ایران کو اسے تباہ کرنا چاہیے، اسے کچھ کرنا چاہیے۔"
جمعہ کے حملے ایک سال سے زیادہ بڑھتے ہوئے تناؤ کے بعد ہوئے جب اسرائیل نے ایران کے پراکسیز - غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثیوں کے ساتھ جنگ کا آغاز کیا۔ اس دوران اسرائیل پر دو مرتبہ ایران کے براہ راست میزائل حملے ہوئے اور ایک مرتبہ اسرائیل نے درجنوں ہوائی حملے کر کے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران اسرائیل کشیدگی اس وقت غیر معمولی بڑھی تھی جب حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملہ شروع کیا تھا، جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے اور حملہ کرنے والے حماس کے جنگجو واپس جاتے ہوئے 251 افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ غزہ لے گئے جہاں ان مین کچھ اب تک یرغمال ہیں۔ اسی روز اسرائیل نے غزہ میں ائیر سٹرائیکس شروع کیں اور اگلے دن رسمی جنگ کا آغاز کر دیا، لبنان میں حزب اللہ نے بھی اگلے دن 8 اکتوبر کو اسرائیل پر روزانہ درجنوں راکٹوں کی فائرنگ شروع کر دی اور حوثیوں نے اسرائیل سے منسلک جہاز رانی پر حملہ کرنا شروع کر دیا اور اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل داغے۔ بعد میں حوثیوں نے اسرائیل کی مین لینڈ پر بیلسٹک میزائل مارنے کا آغاز کر دیا، آج جمعہ کے روز بھی اسرائیل پر حوثیوں نے میزائل فائر کیا جسے اسرائیلی ائیر ڈیفینس نے راستے میں انٹرسیپٹ کیا۔
آج جمعہ کے حملے کے بعد، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ روکنے کی تمام امیدیں بظاہر ختم ہو گئیں، اب کسی کو نہین معلوم کہ آگے کیا ہوگا۔
ایران میں حکومت پر مکمل اثر و رسوخ رکھنے والے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے آج کے حملوں کے بعد خبردار کیا کہ اسرائیل کو "تلخ اور تکلیف دہ" قسمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ایرانی فوج نے کہا کہ اس کے ردعمل کی "کوئی حد نہیں" ہوگی۔ اس کے بعد ایران نے آج جمعہ کے روز تقریباً سو ڈرونز کے ساتھ اسرائیل پر حملہ کیا جن کے بارے میں اسرائیلی فوج کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان تمام کو انٹرسیپٹ کر لیا گیا۔
کوئی بڑا احتجاج نہیں ہوا
آج مظاہروں میں شامل افراد نے اسرائیل پر غصہ اور حکومت کی حمایت کا اظہار کیا، لیکن کوئی بڑے پیمانے پر احتجاج نہیں ہوا۔
بکھرے ہوئے مظاہروں کے علاوہ، تہران کی سڑکیں زیادہ تر سنسان تھیں، سوائے پیٹرول سٹیشنوں پر قطاروں کے، جو بحران کے وقت دنیا مین کہین بھی ایک مانوس منظر ہے۔
تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پورے خطے میں خلل کے باعث فضائی ٹریفک کو روک دیا گیا۔
شمالی تہران میں نو بنیاد ضلع میں، امدادی کارکن اپارٹمنٹ کے دو بلاکس کے ملبے سے زندہ انسانوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ اپارٹمنٹس کے یہ بلاک بظاہر اسرائیلی حملوں میں بالکل ٹھیک نشانہ بنائے گئے تھے۔
ایران کی نور نیوز نے بتایا کہ تہران میں رہائشی علاقوں پر حملوں میں 78 افراد ہلاک اور 329 زخمی ہوئے۔
آنسوؤں سے تر چہروں والے خاندان پارٹمنٹس کی منہدم عمارتوں کے ملبہ کے آس پاس جمع تھے۔
"وہ ہمیں ہماری جوہری صلاحیت سے محروم کرنا چاہتے ہیں - یہ ناقابل قبول ہے،" 56 سالہ احمد رضاغی نے خاموشی سے سرکاری نیریٹیو کی بازگشت کرتے ہوئے کہا۔
رنگین حجاب پہنے ہوئے 45 سالہ نرس فرنوش رضائی کے لیے، جمعہ کے حملے اسرائیل کی طرف سے ایک حتمی کارروائی کی نمائندگی کرتے ہیں - ایک ملک "اپنی آخری سانسوں پر"۔
ایرانی رہنما کئی دہائیوں سے اصرار کرتے رہے ہیں کہ اسرائیل "جلد" غائب ہو جائے گا۔ فرنوش رضائی نے کہا، "اگر خدا نے چاہا تو اس سے کم از کم تھوڑا سا سکون ضرور ملے گا۔"
