ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی مزید دو ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی تصدیق

 International Atomic Energy Agency, IAEA, Natanz Nuclear Site, Isfahan nuclear site, Fardow nuclear site, Irani nuclear program, city42
کیپشن: File Photo

سٹی42: ایران نے ناتنز ایٹمی تنصیبات کے ساتھ فردو اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کی بھی تصدیق کر دی۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے  سلامتی کونسل کو رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے فردو اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات پر بھی اسرائیل کے حملوں سے نقصان ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ  آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے جمعہ کے روز سلامتی کونسل کو بتایا کہ ایران کے نتنز  نیوکلئیر سائٹ پر زمین سے اوپر کا پائلٹ افزودگی کا پلانٹ تباہ ہو گیا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ  گروسی نے 15 رکنی سلامتی کونسل  کو بتایا کہ "اس وقت ایرانی حکام ہمیں دو دیگر تنصیبات پر حملوں کی اطلاع دے رہے ہیں، یعنی فردو  فیول افزودگی پلانٹ اور اصفہان میں،"

"اس وقت ہمارے پاس اتنی معلومات نہیں ہیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ ان تنصیبات کے ارد گرد بھی فوجی سرگرمیاں ہوئی ہیں۔"

اس سے پہلے

اسرائیل نے جمعہ کے روز  بتایا تھا کہ ائیر سٹرائیکس میں فردو اور اصفہان کی نیوکلئیر تنْصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اب آئی اے ای اے کی سکیورٹی کونسل کو رپورٹ سے ان حملوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے اسرائیل نے ناتنز نیوکلئیر کمپلیکس میں زیر زمین کئی منزلوں پر واقع تنصیبات اور ایک بڑے زیر زمین ہال کو بھی نشانہ بنانے میں کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ تھا کہ ناتنز نیوکلئیر کمپلیکس میں جس ہال میں سب سے زیادہ سینٹری فیوج نصب ہین، وہ تباہ کر دیا ہے، بعد مین آئی اے ای اے نے بتایا کہ ناتنز کی فضا میں ریڈی ایشن کی مقدار میں کوئی فرق نوٹ نہیں کیا گیا۔ اسکا مطلب یہ تھا کہ ناتنز نیوکلئیر سائیٹ پر غیر معمولی ریڈی ایشن کا اخراج نہیں ہوا۔