ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے 150 میزائلوں سے  16 افراد زخمی ہوئے

 Irani missal attack, Tal Aviv, Israeli air defense
کیپشن: تل ابیب مین جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک ایرانی میزائل کے گرنے کے بعد کا منظر

سٹی42: اسرائیل میں 9 مقامات پر ایران کے میزائل گرے جن مین کم از کم  15 افراد کے زخمی ہونے کی کنفرمڈ اطلاعات ملی ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ IDF کا اندازہ ہے کہ ایران نے دو بیراجوں میں اسرائیل پر 150 میزائل فائر کیے ہیں۔
آئی ڈی ایف کے نئے اندازوں کے مطابق، اب تک ایران نے اسرائیل پر دو بیراجوں میں تقریباً 150 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق، نو  مقامات پر ایران کے میزائلوں کا امپیکٹ رپورٹ ہوا ہے۔ ان میزائلوں یا ان کی فضا مین پھٹنے والی باقیات کی زد میں آ کر  تقریباً 15 افراد زخمی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی حالت بہتر ہے۔