ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'ہٹ اینڈ رن' حملوں  کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے,خامنہ ای 

Khamina ei, Iran's Supreme Leader, City42, Iran's retaliation, Israeli air strikes, Tal Aviv under attack, city42

سٹی42: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے 'ہٹ اینڈ رن' حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔    
ایک انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے تہران میں  جاری ہونے والے خامنہ ای کے بیان کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اور کہا ہے کہ اسے سنگین نتائج کے بغیر ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ "صیہونی حکومت (اسرائیل) اپنے جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی۔ ایرانی قوم کو اس بات کی ضمانت دی جانی چاہیے کہ ہمارا ردعمل آدھا نہیں ہو گا"۔

 خامنہ ای کا آج غالباً یہ دوسرا بیان ہے جو  جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسرائیل پر ایران کے برے میزائل حملوں کے ہنگام میں سامنے  آیا ہے۔