ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز شہید

اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان، کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز شہید
کیپشن: File photo
سورس: google

ویب ڈیسک:اسرائیل نے  آج علی الصبح ایران پر  سو مقامات پر دو سو طیاروں کے ساتھ بمباری کی ہے۔  فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان سمیت  کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز  مارے گئے۔ 

 اسرائیل  کے  ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے میں فوج اورپاسدران انقلاب کے سربراہان سمیت کئی جوہری سائنسدان اور کمانڈرز مارے گئے ۔  دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔

   مختلف علاقوں میں تباہ شدہ رہائشی عمارتیں دکھائی گئیں۔

 ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 یہ حملے رات گئے کیے گئے، ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سوشل میڈیا پر تہران کے افق پر دھوئیں کے بادلوں کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگیں۔

  ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پری ایمپٹِو حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

 اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے حملے میں حصہ لیا۔

 امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی فوجی قیادت کی رہائش گاہوں سمیت 6 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔