ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ایران جنگ؛ پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

Crud Oil Futures, Iran Israel war, Gulf of Persia , International Oil Market, city42 . Brent Oil price,
کیپشن: امٹرنیشنل مارکیٹ مین آج تیل کی قیمت بڑھنے کا آغاز ہوا ہے، ایک ہی دن مین قیمتیں 7 فیسد بڑھ گئیں، لیکن یہ محض آغاز ہے، ایران اسرائیل جنگ فوراً نہ رکی تو کچھ دنوں مین تیل کی قیمت چھوٹی معیشتوں کو خون کے آنسو رلا دے گی

جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اسرائیل اور ایران کی جانب سے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوش اڑا دینے والا  اضافہ ہو گیا ہے۔

جمعہ کو علی الصبح اسرائیل کے ایران پر حملوں اور  اس کے  بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایران کے اسرائیل پر ڈیڑھ سو میزائل حملوں کے بعد سے سرمایہ کاروں کو یہ خدشہ پیدا ہوا کہ لڑائی مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات کو بڑے پیمانے پر متاثر کر سکتی ہے۔ اس  خوف نے انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کو بڑھانا شروع کیا جو  پاکستان میں ہفتے کی صبح  دو بجے تک مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

نیویارک میں جمعہ کے روز (پاکستان میں ہفتہ کی صبح) برینٹ کروڈ فیوچر سودے 4.87 ڈالر یا 7.02 فیصد اضافے کے بعد  74.23 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔

اس سے پہلے  برینٹ کے فیوچر سودے کہ 13 فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد 78.50 ڈالر کی انٹرا ڈے اونچائی پر پہنچ گئے تھے،  یہ 27 جنوری کے بعد  انٹرنیشنل مارکیت مین تیل کی قیمت کی مضبوط ترین سطح ہے۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 4.94 ڈالر یا 7.62 فیصد اضافے کے ساتھ 72.98 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔ سیشن کے دوران، WTI  ایک وقت میں تو  14  فیصد سے زیادہ چھلانگ لگا کر 21 جنوری کے بعد سے 77.62 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دونوں بینچ مارکس میں 2022 کے بعد سے آج سب سے بڑے انٹرا ڈے اقدام تھے۔ 2022 میں تیل کی قیمت بے تحاشا بڑھی تھی جب  یوکرین پر روس کے حملے نے ایندھن کی سپلائی کے متعلق خوف پھیلایا تھا۔ 

پاکستانیوں اور دوسری کمزور معیشتوں کے لئے روح فرسا بات یہ ہے کہ اسرائیل اور ایران کی جمعہ کے روز شروع ہونے والی جنگ کے فوراً رکنے کا کوئی امکان سامنے نہیں آ رہا۔  اسرائیل کی طرف سے ایران کی نیوکلئیر تنصیبات پر حملوں کے جواب مین ایران نے ایک سو پچاس سے زیادہ بیلسٹک میزائل اسرائیل پر فائر کئے جن میں سے کچھ کا نشانہ سویلین بنے۔ ان حملوں کے جواب میں اسرائیل کے ایک سرکاری عہدیدار نے اشارہ دیا کہ اسرائیل ایران پر مزید حملے کر گا، قیاس ہے کہ یہ مزید حملے ایران کی تیل کی تنصیبات پر بھی ہو سکتے ہیں جو اب تک ایران پر اسرائیل کے تین حملوں میں نشانہ نہیں بنیں۔

ایران کی طرف سے اسرائیل کے حملے کے بعد جمعہ کے روز ایرانی بحریہ اور دیگر فورسز کی طرف سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کوئی سرگرمی سامنے نہیں آئی، ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے کئی سال سے یہ خوف موجود رہا ہے کہ اس جنگ کے دوران ایران آبنائے ہرمز کو تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کے لئے عملاً بند کر دے گا تو دنیا کی معیشت کا کیا بنے گا۔ یہ خوف آج ہفتے کی صبح بھی موجود ہے۔