ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کر دیا: اسرائیلی فوج

ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کر دیا: اسرائیلی فوج
کیپشن: File photo
سورس: google

 ویب ڈیسک:اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی حملہ کردیا گیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 100سے زائد ڈرونز سے داغے ہیں۔

 اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران نے 100سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا ہے،اگلے چند گھنٹے ہمارے لئے مشکل ہیں.

 قبل ازیں اسرائیل کے حملے میں ایران کے دو نیوکلیئر سائنسدان مارے گئے ہیں جبکہ   پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے دو نیوکلیئرسائنسدانوں کے مارے جانے کی خبر کیساتھ ان کے نام بھی شیئرکیے ہیں۔

  ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سابق سربراہ  فریدون عباسی اور دوسرے اسلامک آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی تہرانچی ہیں۔