ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی حملوں سے ثابت ہوا، ایران یورینیم افزودگی میں حق بجانب ہے، ایران کا بیان

Irani Nuclear program, Iran's nuclear enrichment site, City42, Iran's missal program , Israel Iran war

سٹی42: ایران نے اسرائیل کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر  حالیہ حملوں کے بعد اپنے یورینیم افزودگی اور میزائل صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے عمل کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

آج تہران میں ایک سرکاری بیان مین کہا گیا کہ اسرائیل کے اقدامات نے اسلامی جمہوریہ کو یورینیم کی افزودگی اور میزائل صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایرانی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ "کسی کو بھی ایسی شکاری حکومت سے طاقت کی زبان کے سوا  بات نہیں کرنی چاہیے۔" "دنیا اب ایران کی افزودگی، جوہری ٹیکنالوجی اور میزائل پاور کے حق پر اصرار کو بہتر طور پر سمجھتی ہے۔"