ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد تہران میں ہزاروں افراد کا جشن

اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد تہران میں ہزاروں افراد کا جشن

سٹی42:  ایران کی جانب سے اسرائیل پر  سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں کے  حملے کے بعد تہران اور بعض دوسرے شہروں میں کچھ  ایرانیوں  نے سڑکوں پر جشن شروع کر دیا۔ ان میزائل حملوں میں ایک خاتون ماری گئی جب کہ ساٹھ دوسرے شہری زخمی ہوئے۔  

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی  میں بیلسٹک میزائلوں کے تین بیرج فائر کئے گئے، ان میزائلوں میں سے بیشتر انٹرسیپٹ ہو گئے تاہم تل ابیب شہر  اور نواحی علاقوں میں سات سے زیادہ مقامات پر یا تو میزائل گرے یا ان کے فضا میں پھٹنے کے بعد   ملبہ کے ٹکڑے گرنے سے نقصانات ہوئے۔ 

اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے دوران سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے اندر سے کچھ تصویریں پوسٹ کی گئیں جن کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اسرائیل پر جوابی حملوں کا جشن منانے والے شہری ہیں۔

ایرانی میڈیا نے   اسرائیل کے دو  ایف  35 بمبار طیارے گرانے اور اسرائیل کی ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ نشر کیا جس کی اسرائیلی حکام نے تردید کی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کا نام آپریشن وعدہ صادق 3  بتایا ہےْ

 
 
یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔