ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی حملہ؛ اسرائیل بھر میں سائرن مسلسل بج رہے ہیں

Jerusalem sky, City42, Israeli air defence, Iran's second missal barrage, City42

سٹی42:  شمالی اور جنوبی اسرائیل میں سائرن مسلسل بج رہے ہیں  کیونکہ ایران سے دوسری لہر میں درجنوں میزائل داغے گئے ہیں۔

ایران سے داغے گئے درجنوں بیلسٹک میزائلوں کے دوسرے بیراج کے بعد پورے شمالی اور جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف آ رہے  پروجیکٹائلز کو مار گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

IDF کے مطابق، اس دوسری لہر میں درجنوں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیل کے بیشتر علاقوں مین اس وقت لوگ بم شیلٹرز مین ہین یا اپنے گھروں کے تہہ خانوں مین یا گھروں کی بغل میں بنائی خندقوں میں دبکے ہوئے ہیں۔ 

اب تک اسرائیل کے اندر کسی طرح کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔