ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے حملوں میں کون کون مارا گیا، ایران نےکچھ تفصیل ریلیز کر دی

Irani Quds Force, Pasdaran e Inqalab, City42
کیپشن: ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاانی یکم جنوری 2021 کو تہران، ایران میں فورس کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی کی موت کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔آج ایران کی درجنوں تنصیبات پر حملوں کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ ریگولر آرمی، پاسداران کے سربراہوں کے علاوہ  قآنی بھی مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔

سٹی42:  تہران میں ایرانی سرکاری حکام نے آج اسرائیل کے ہوائی حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی کچھ تفصیل سرکاری میڈیا کو بتائی ہے۔

 اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سینئیر موسٹ کمانڈرز، ایران کی ریگولر آرمی کے چیف ار القدس فورس کے سربراہ شامل ہیں۔ 

ایرانی کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطاب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق جبکہ 329 زخمی ہوئے۔

 اسرائیلی حملوں میں نشانہ بننے والے  فوجی عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں کے نام بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں مین نشانہ بننے والے  فوجی عہدیدار آیت اللہ خامنہ ای کی تیار کردہ فوجی ہرارکی میں ٹاپ براس شمار ہوتے تھے۔ ان میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محمد حسین افشردی عُرف محمد باقری، پاسداران انقلاب فضائی فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادے اور پاسداران انقلاب خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ غلام علی رشید شامل ہیں۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ ان حملوں میں ایران کی ایران سے باہر  مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے خلاف کام کرنے والی القدس فورس  کے سربراہ  اسمعیل قاآنی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں  نشانہ بننے والے  ایرانی جوہری توانائی پروگرام میں کام کرنے والے سائنسدانوں میں احمد رضا ذوالفقاری دریانی، فریدون عباسی، محمدمہدی تہرانچی، عبدالحمیدمنوچہر اور امیر حسین فقہی شامل ہیں۔

Caption  ایرانی حکام نے آج اسرائیل کے تباہ کن حملوں میں ایرانی فوجی ہرارکی کے کئی اہم لیڈرز کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان شخصیات کو ایران مین آیت اللہ خامنہ ای کی تشکیل دی ہوئی فوجی ہرارکی مین اہم ترین افراد تصور کیا جاتا  ہے۔


نیو یارک ٹائمز نے نامعلوم ایرانی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایلیٹ قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاانی ایران کے خلاف اسرائیل کے جاری حملے میں مارے گئے۔

قاانی  کو مشرق وسطیٰ خطے میں ایران کی پراکسیوں کا انچارج  مانا جاتا تھا۔