ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول بھٹو

 بھارتی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول بھٹو

اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے،


 سٹی42: سابق وزیر خارجہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے پاکستان کی مسجدوں اور سویلینز  بزدلانہ حمولوں  کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

 بلاول بھٹو  نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد اپنی فوری ردعمل میں  کہا  کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔


بھارت کیجانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول 
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔

بلاول نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد اور سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا گیا اور لائن آف کنترول پر دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کی گئیں۔