وسیم عظمت: بہاولپور اور مظفر آباد سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ آج شب بارہ بج کر چالیس سے بارہ بج کر بیالیس منٹ کے دوران بہاول پور میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر کے دو شہروں میں رات پونےایک بجے کے لگ بھگ دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
مظفر آباد شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
کوٹلی شہر میں بھی کہا جا رہا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازوں کی جگہ کا تعین کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
بہاول پور کے علاقے احمد پور شرقیہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں دھماکوں کی جگہ کی طرف بھیجی گئی ہیں۔
مرید کے سے بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ ایک مسجد پر حملہ ہوا ہے۔ اس مسجد کے علاقہ سے دھماکوں کی آوازین آئی ہیں۔
بزدلانہ حملہ کی تصدیق
پاکستان پر آج رات پونے ایک بجے ہمسایہ ملک کی طرف سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے طیاروں کو دندان شکن جواب دیا اور انہیں پاکستانی فضا میں گھسنے نہیں دیا۔
پاکستان کی مسلح افواج الرٹ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف منگل کے روز پاکستان کی فوجی قیادت کو کسی بھی جارحیت کی سورت مین فوری جواب دینے کا اختیار دے چکے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا ردعمل
پاکستان آرمی کے ترجمان نے ابھی کہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ انڈیا کے کسی طیارے کو پاکستان کے اندر نہیں گھسنے دیا گیا۔ پاک فضائیہ اس وقت مکمل کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔
