ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان  جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اقوام متحدہ کو مراسلہ

 پاکستان  جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اقوام متحدہ کو مراسلہ

سٹی42:  پاکستان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی سویلین مساجد اور شہریوں پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں پر  اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان  جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ  پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی حملوں اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ "پاکستان اپنی پسند کے وقت اور جگہ پر اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔"