ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیں گے، پاک فوج کا بیان

 دشمن کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیں گے، پاک فوج کا بیان

وسیم عظمت:  پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکچھ دیر پہلے انڈیا کے بزدلانہ میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان نے ابھی کچھ دیر پہلے بہاول پور سمیت تین شہروں میں انڈیا کے میزائل حملوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاکستان کی افواج چوکس ہیں۔ دشمن کے طیاروں کو پاکستان کے اندر گھسنے کی جرات نہین ہوئی۔

جنرل احمد شریف نے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کی سملح افواج دشمن کی بزدلانی حرکت کا بھرپور جواب دیں گی۔