ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کے وزیرخارجہ روبیو نے کہا، میں بھی ٹرمپ کے ریمارکس دہراتا ہوں

, Pakistan India war, peaceful solution Marko Robbio, The US Secretary of State
کیپشن: File Photo  پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے سویلینز اور مسجدوں پر حملوں کو شرم ناک قرار دیا، پھر ان کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ  بھی صدر ٹرمپ کے ریمارکس کو دہراتے ہیں۔ تاہم انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان پر امن حل کی امید ظاہر کی ۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان پر اندیا کے حملوں کے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لڑائی "بہت جلد ختم ہو جائے گی" ٹرمپ نے  اسے "شرمناک" قرار دیا

سٹی42 :  امریکہ کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو کنے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ تازہ ترین تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے سوشل پلیٹ فارم  ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہوں۔‘‘

روبیو نے کہا: "میں آج کے اوائل میں @POTUS کے ریمارکس کو دہرا رہا ہوں کہ امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا ۔ روبیو نے کہا، وہ  ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو ایک پرامن حل کے لیے انگیج منٹ جاری رکھیں گے۔"

امریکہ کی انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے مارکو روبیو کے اس سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ  صدر ٹرمپ نے منگل(امریکہ میں منگل، پاکستان میں بدھ) کے شروع میں کہا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لڑائی "بہت جلد ختم ہو جائے گی" ٹرمپ نے  اسے "شرمناک" قرار دیا۔