ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین جب F16 اڑاتے ہیں وہ اپنا جہاز ہی نہیں دشمنوں کے ہوش و حواس بھی اڑاتے ہیں

شاہین جب F16 اڑاتے ہیں وہ اپنا جہاز ہی نہیں دشمنوں کے ہوش و حواس بھی اڑاتے ہیں

سٹی42: پاکستان کے عسکری ذرائع نے بھارت کی جانب سے اپنے دو طیارے پاکستان کے ہاتھوں تباہ کروانے کے بعد خفت مٹانے کے لئے پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کے دعوے کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔  

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج پاکستان کے کسی ائیر بیس سے کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں اڑایا گیا۔ 

سکیورٹی زرائع نے بتایا کہ آج نصف شب کے بعد پاکستان میں سویلین مساجد اور  معصوم شہریوں کو میزائل ھملوں کا نشانہ بنانے کے جواب میں پاکستان نے  انڈین آئیر فورس کے دو جنگی طیارے تباہ کئے ہیں۔ اس کے بعد دو ڈرون بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔

بھارت کے میڈیا سے  پاکستان  کا ایف سولہ طیارہ گرانے کی فیک نیوز چلا کر انڈیا کی حکومت اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ پاکستان نے آج کوئی ایف سولہ اڑایا ہی نہیں، پاکستان کے شاہین جب ایف سولہ کو اڑاتے ہیں وہ اپنا جہاز ہی نہیں دشمنوں کے ہوش و حواس بھی اڑاتے ہیں۔ 

سینئیر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے  چینل24 سے لائیو نشریات میں تصدیق کی کہ پاکستان ائیرفورس کے ایف سولہ طیارے کو گرانے کی فیک نیوز مین کوئی ھقیقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  بھارت پہلے بھی اس طرح کی فیک نیوز اڑاتا رہا ہے۔ ان فیک نیوز کی امریکہ تک سے تردید یں ہوئیں۔