ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم پاکستانی حدود میں نہیں گئے، بزدل کا مکر بھرا اعتراف 

C ITY42, Pakistan ARMY, Pakistan UNDER ATTACK,
کیپشن: بھارتی فوج کے بھیجے ہوئے کم از کم دو ڈرون کل شب پاکستان آرمی نے شکار کئے۔ میزائلوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکے لیکن ان بزدلانہ حملوں کے فوراً بعد پاکستان نے براہ راست انڈین فوجی تنصیبات کو ہِٹ کیا

سٹی42: بھارت کی فوج نے پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کر دی کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کسی بھارت فوجی یا طیارے کو پاکستان کی سرزمین پر داخل ہونے کی جرات نہیں ہوئی، بھارت نے تمام بزدلانہ حملے پاکستان کی سرحد سے باہر رہ کر میزائلوں اور ڈرونز نے ذریعہ کئے۔ 

ان حملوں میں صرف مسجدوں اور معصوم سویلینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سو رہے تھے۔ مرنے والوں میں عورتیں، بچے اور عام شہری شامل ہیں جن کی لاشوں، گھروں کا آج  انٹرنیشنل میڈیا کو معائنہ کروایا جائے گا۔ 

بھارت نے اپنی پہلگام فالس فلیگ  آپریشن سے شروع کی ہوئی جھوٹی کہانی کو لے کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ حملے بہاول پور میں جیش محمد اور مرید کے مین لشکر طیبہ کے  ہیڈ کوارٹر پر کئے۔ پاکستان کی حکومت نے آج بدھ کے دن صبح انٹرنیشنل میڈیا کو بہاول پور اور مریدکے لے جانے کا شیڈول طے کر رکھا تھا۔ انڈیا نے پہلے ہی ان مسجدوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنا دیا جنہیں وہ "دہشت گردوں کے ہیدکوارٹر" قرار دے کر بدنام کرتا رہا ہے۔ اب پاکستان آرمی ان مشہید  ہو چکی مسجدوں کا آج دن میں انٹرنیشنل میڈیا کو دورہ رکوا رہی ہے۔

انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے اہلکاروں نے حملوں کو انجام دینے کے لیے ڈرون سمیت  اسٹرائیک ویپن سسٹم کا استعمال کیا۔ تمام کارروائیاں ہندوستانی سرزمین سے انجام دی گئی تھیں۔

پاکستان آرمی ان حملوں کے ساتھ ہی بتا چکی تھی کہ یہ حملے میزائل سے کئے گئے اور کچھ ڈرون بھیجے گئے۔ پاکستان ائیر فورس کی طرف سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ طیاروں کو مار گرایا گیا۔