ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں آج چھٹی کر دی گئی

 سکولوں میں آج چھٹی کر دی گئی

سٹی42: پنجاب میں سکولوں میں آج  چھٹی کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے آج علی الصبح یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ آج سکول اور دوسرے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں کو  کھولنے کا فیصلہ صوبائی حکومت بعد میں کرے گی۔

صوبائی ھکومت نے ایک الگ حکمنامہ میں صوبہ بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔ اس ایمرجنسی کے تحت پولیس اور طبی علمی کی چھتیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شہری دفاع کے اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔