ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزدل کا بریگیڈ ہیدکوارٹر تباہ

بزدل کا بریگیڈ ہیدکوارٹر تباہ

سٹی42:  بزدل کا بریگیڈ ہیدکوارٹر تباہ کر دیا گیا۔

پاکستان آرمی کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بزدل دشمن کی سویلین مساجد اور شہریوں پر میزائل حملوں کا جواب بزدل فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر ور دوسری تنصیبات پر حملے سے دیا جا رہا ہے۔

عسکری ذرائع نے بزدل کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر کامیابی سے تباہ کر دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ بھی  تباہ کردی۔

 پاکستان کے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی آ گئی۔
 
پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا

بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جب کہ پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

Caption بھارت کے انفینٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر پاکستان کے حملے کے بعد آگ لگی ہوئی ہے۔ سکرین گریب: سوشل میڈیا

  
 ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن اور 15 کور کے زیر کمان ہے۔

 بھارت کی گفدار پوسٹ تباہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کردی اور پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فوج کے حملوں کوپسپا کررہی ہے۔

Caption  لائن آف کنترول پر بھارت کی پوسٹ جسے پاکستانی  جوانوں نے مسلسل گولہ بری کر کے نابود کر دیا

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے  اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے، افواج پاکستان فضا اور زمین دونوں اطراف سے دشمن کو جواب دے رہی ہیں۔