ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دندان شِکن جواب! دو طیارے تباہ

 دندان شِکن جواب! دو طیارے تباہ

وسیم عظمت: پاکستان کی مسلح افواج دو مساجد اور سویلینز کو شہید کرنے کے سنگین جارحانہ جرائم کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی کئی  فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا کامیابی سے نشانہ بنا چکی ہے۔

بزدل کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا

تازہ اطلاع کے مطابق پاک فوج نے بزدل کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کیا ہے۔ یہ کارروائی سویلین مساجد اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی سزا دینے کے لئے کی گئی ہے۔ 

دو طیارے تباہ

پاکستان آرمی کی طرف سے دشمن کو اس کی جسارت کا مزا چکھانے کے لئے زمینی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اس دوران ہی یہ مصدقہ خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستانی ائیر فورس نے دشمن کے دو جہاز گرا دیئے ہیں۔ 

پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

 برطانوی میڈٰیا نے بھی تصدیق کر دی ہےکہ پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے جب کہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔

پاکستان کے سویلینز پر شرم ناک حملے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

آج شب پونے ایک بجے  بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کئے جس میں سویلین آبادی اور دو مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی میزائلوں کے حملے میں کم از کم  2 شہری شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔