ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پر بھارت کا حملہ شرم ناک۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کے سامنے مذمت

 پاکستان پر بھارت کا حملہ شرم ناک۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کے سامنے مذمت

سٹی42:  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  پاکستان کی سویلین مساجد پر بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر  فوری ردعمل میں بھارت کے حملوں کو  شرمناک قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں میڈیا سکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔

 ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔

بدھ کی صبح پونے ایک بجے  بھارت نے پاکستان کے سویلین مقامات پر  پر حملہ کرتے ہوئے 5  میزائل فائر کردیے۔ ان میزائلوں نے سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔