ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے  ساتھ کھڑی ہے

 پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے  ساتھ کھڑی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے  ساتھ کھڑی ہے۔

مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پاکستان میں پانچ مقامات پر سویلین مساجد  کو شہید کرنے، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بننے کی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں لکھا، "‏پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔"

مریم نواز شریف نے کہا،  پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
کامیابی ان شاءاللہ ہمارا مقدر ہو گی۔ نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر
پاکستان زندہ باد  

اس پوسٹ کے بعد اپنی فیس بک پر مری منواز نے ایک اور پوسٹ کی۔ یہ پاکستان آرمی کے لوگو سے مزین ایک پوسٹر تھا جس پر تحریر ہے،" نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ" 

وزیر اعلیٰ مریم کی ان دونوں پوسٹوں کو پاکستانی شہریوں کی طرف سے  بہت زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے اور ان پر جذباتی کومنٹس کئے جا رہے ہیں۔