ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

 قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس

وزیراعظم شہباز نے منگل کے روز عسکری قیادت کو کسی بھی جارحیت کا فوری بھرپور جواب دینے کی ذمہ داری تفویض کر دی تھی۔ عسکری قیادت نے بلا تاخیر بھرپور جواب دے کر ذمہ داری پوری کی۔

سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج نے بزدل کے دو مساجد سمیت پانچ سویلین مقامات پر شرم ناک حملوں کا بھرپور جواب دے کر قوم کے جذبات کی ٹھیک ٹھیک ترھمانی کی۔ اب پاکستان کی سویلین قیادت صبح 10 بجے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں  تب تک کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور اہم فیسلے کرے گی۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح دس بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز نے کل منگل کے روز آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے وزٹ کے دوران مسلح افواج کے سربراہوں اور آئی ایس آئی کے ڈی جی کے ساتھ حتمی مشاورت کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت کو بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا تھا جس کی اطلاع سٹی42 نے منگل کی شام اپنی خبر میں دی تھی۔

اس اختیار کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پاکستان آرمی اس وقت انڈیا کے میزائل ھملوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

پاک آرمی کے حملے میں اندیا کی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ پاکستان ائریفورس کے جانبازوں نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہین جن میں سے ایک فرانس کا ساختہ رافیل ہے۔

سکیورٹی زرائع بتا رہے ہین کہ پاکستان آرمی متعدد مقامات پر دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔ ۔