سٹی42: پاکستان میں رات کے اندھیرے میں تین مساجد، آٹھ سویلین شہید کرنے اور 35 شہریوں کو زخمی کرنے کے بعد بھارت نے واویلا شروع کر دیا کہ پاکستان کی شدید گولہ باری سے کشمیر میں بھارت کے مقبوضہ حصہ میں تین سویلین مارے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے یہ خبر کچھ دیر پہلے دی ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر سے فائل کی گئی خبر میں انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بھارتی فوج کہہ رہی ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی گولہ باری میں تین شہری مارے گئے۔
انڈین آرمی کے واویلا میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے متنازعہ کشمیر کو دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کرنے والی ڈی فیکٹو سرحد کے پار "من مانی فائرنگ کر رہا ہے"۔