سٹی42: بھارتی ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ کر دیں۔ اسپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر اور شمالی ہندوستان کے شہروں دھرم شالہ، لیہہ، جموں اور امرتسر کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں کیونکہ ان کے ہوائی اڈوں کو "اگلے اطلاع تک بند کر دیا گیا تھا۔"
ہندوستان کی شہری ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دو دیگر ہندوستانی ایئر لائنز نے بھی کہا کہ وہ ممکنہ طور پر بدھ کے بعد تک ہوائی اڈوں پر اپنی پروازیں منسوخ کر رہے ہیں۔
سٹی42 : امریکہ کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو کنے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ تازہ ترین تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہوں۔‘‘
روبیو نے کہا: "میں آج کے اوائل میں @POTUS کے ریمارکس کو دہرا رہا ہوں کہ امید ہے کہ یہ جلد ختم ہو جائے گا ۔ روبیو نے کہا، وہ ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو ایک پرامن حل کے لیے انگیج منٹ جاری رکھیں گے۔"
امریکہ کی انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے مارکو روبیو کے اس سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ نے منگل(امریکہ میں منگل، پاکستان میں بدھ) کے شروع میں کہا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لڑائی "بہت جلد ختم ہو جائے گی" ٹرمپ نے اسے "شرمناک" قرار دیا۔
سٹی42: بھارت کی فوج نے پاکستان کے اس مؤقف کی تصدیق کر دی کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کسی بھارت فوجی یا طیارے کو پاکستان کی سرزمین پر داخل ہونے کی جرات نہیں ہوئی، بھارت نے تمام بزدلانہ حملے پاکستان کی سرحد سے باہر رہ کر میزائلوں اور ڈرونز نے ذریعہ کئے۔
ان حملوں میں صرف مسجدوں اور معصوم سویلینز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ سو رہے تھے۔ مرنے والوں میں عورتیں، بچے اور عام شہری شامل ہیں جن کی لاشوں، گھروں کا آج انٹرنیشنل میڈیا کو معائنہ کروایا جائے گا۔
بھارت نے اپنی پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع کی ہوئی جھوٹی کہانی کو لے کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ حملے بہاول پور میں جیش محمد اور مرید کے مین لشکر طیبہ کے ہیڈ کوارٹر پر کئے۔ پاکستان کی حکومت نے آج بدھ کے دن صبح انٹرنیشنل میڈیا کو بہاول پور اور مریدکے لے جانے کا شیڈول طے کر رکھا تھا۔ انڈیا نے پہلے ہی ان مسجدوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنا دیا جنہیں وہ "دہشت گردوں کے ہیدکوارٹر" قرار دے کر بدنام کرتا رہا ہے۔ اب پاکستان آرمی ان مشہید ہو چکی مسجدوں کا آج دن میں انٹرنیشنل میڈیا کو دورہ رکوا رہی ہے۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے اہلکاروں نے حملوں کو انجام دینے کے لیے ڈرون سمیت اسٹرائیک ویپن سسٹم کا استعمال کیا۔ تمام کارروائیاں ہندوستانی سرزمین سے انجام دی گئی تھیں۔
پاکستان آرمی ان حملوں کے ساتھ ہی بتا چکی تھی کہ یہ حملے میزائل سے کئے گئے اور کچھ ڈرون بھیجے گئے۔ پاکستان ائیر فورس کی طرف سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے پانچ طیاروں کو مار گرایا گیا۔
سٹی42: پاکستان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستانی سویلین مساجد اور شہریوں پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں پر اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارتی حملوں اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ "پاکستان اپنی پسند کے وقت اور جگہ پر اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔"
سٹی42: پاکستان میں رات کے اندھیرے میں تین مساجد، آٹھ سویلین شہید کرنے اور 35 شہریوں کو زخمی کرنے کے بعد بھارت نے واویلا شروع کر دیا کہ پاکستان کی شدید گولہ باری سے کشمیر میں بھارت کے مقبوضہ حصہ میں تین سویلین مارے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے یہ خبر کچھ دیر پہلے دی ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر سے فائل کی گئی خبر میں انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بھارتی فوج کہہ رہی ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی گولہ باری میں تین شہری مارے گئے۔
انڈین آرمی کے واویلا میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج نے متنازعہ کشمیر کو دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کرنے والی ڈی فیکٹو سرحد کے پار "من مانی فائرنگ کر رہا ہے"۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کی پاکستان مینں تین مسجدوں اور سویلین مقامات پر 24 حملوں کے ردعمل میں پاکستان آرمی کی جوابی کارروائیوں کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔
اس سے پہلے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی تفصیلات بتائیں کہ بھارتی حملے میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئےجس میں 8 پاکستانی شہید ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جس میں معصوم بچی شامل ہے۔
سٹی42: سابق وزیر خارجہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے پاکستان کی مسجدوں اور سویلینز بزدلانہ حمولوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
بلاول بھٹو نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد اپنی فوری ردعمل میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔
بھارت کیجانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا: بلاول چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔
بلاول نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، پاکستان متحد اور سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور مکمل طور پر تیار ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو تباہ کر دیا گیا اور لائن آف کنترول پر دشمن کی کئی چوکیاں تباہ کی گئیں۔
سٹی42: پاکستان پر آج شب انڈین آرمی کے بزدلانہ میزائل حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی ہوئے، دو شہری لاپتہ ہیں۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز بریفنگ میں بتایا ہے کہ بزدل بھارت نے آج رات پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے ، احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جس میں معصوم بچی شامل ہے۔
جنرل احمد شریف نے بتایا کہ ٹوٹل چھ جگہوں پر چوبیس امپیکٹ ہوئے ہیں۔ چھ مقامات پر چوبیس حملوں میں آٹھ 8 پاکستانی شہید ہوئے، 33 زخمی ہوئے اور دو مسنگ ہیں۔
احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، چار سٹرائیکس کی گئیں جن میں پانچ 5بے گناہ شہید ہوئے، اکتیس 31 شہری زخمی ہوئے جن میں 6 خواتین، ایک تین سالہ معصوم بچی بھی شہید ہوئی، دو خواتین شہید ہوئیں، دو مرد شہید ہوئے۔
مظفر آباد میں شہر کے اندر مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، دشمن نے یہاں سات حملے کئے، ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔ مسجد شہید ہوئی ہے۔
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا۔۔ ایک کولہ سال کی بچی، اٹھارہ سال کا بچہ شہید ہوئے۔ ایک ماں اور اس ک یبچی بھی زخمی ہوئے۔
مرید کے کی مسجد ام القرا کو نشانہ بنایا گیا، چار حملے کئے گئے۔ مسجد شہید ہوئی ، دو افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون ہے، دو افراد مسنگ ہیں( جن کے متعلق شبہ ہے کہ وہ ملبہ میں دبے ہو سکتے ہیں)۔ ارد گرد کی آبادی میں غریب شہریوں کے کوارٹروں کو نقصان پہنچا۔
کوٹلی میں بھی ایک مسجد مسجد عباس کو نشانہ بنایا، اس مسجد پر حملے میں دو افراد شہید ہوئے
سیال کوٹ کے گاؤں کوٹلی لوہاراں میں بھارتی فوج نے دو حملے کئے۔ کوٹلی لوہاراں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شکر گڑھ میؓ بھی حملہ ہوا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیالکوٹ کے شمال میں کوٹلی لوہاراں میں دو سترائیکس ہوئیں، ایک گولہ پھٹا نہیں۔
شکر گڑھ کے قریب دو سٹرائیکس مین ایک مقامی ڈسپنسری ڈیمیج ہوئی ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جنرل احمد شریف نے کہا افواج پاکستان دشمن کے بلا اشتعال حملوں کو بھرپور جواب پہلے بھی دیتی رہی ہیں، اب بھی بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
آج انٹرنیشنل میڈیا کو مریدکے اور بہاول پور لے جانا تھا، اب تمام جگہوں پر میدیا کو لے جائیں گے
جنرل احمد شریف نے بتایا کہ گزرے ہوئے کل پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے کر گیا تھا، بلاجواز جو الزامات لگائے ۔ آج صبح میڈیا کو مرید کے اور بہاول پور لے جا کر دکھایا جانا تھا۔ آض صبح دن ہونے پر ہم انٹرنیشنل میڈیا کو ان تمام جگہوں پر لے کر جائیں گے جہاں معصوم سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ، بچوں اور عورتوں کو ننگی جارحتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تاکہ دنیا بھارت کی ننگی جارحیت کودیکھے۔ جہاں بزدل بھارت کی فوج نے رات کے اندھیرے میں سویلینز پر حملے کئے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا، دشمن کے بزدلانہ حملوں کا مکمل جواب دیا جائے گا، سویلین شہریوں کے خوان کا مکمل حساب لیا جائے گا۔
سٹی42: پاکستان کے عسکری ذرائع نے بھارت کی جانب سے اپنے دو طیارے پاکستان کے ہاتھوں تباہ کروانے کے بعد خفت مٹانے کے لئے پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کے دعوے کو سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آج پاکستان کے کسی ائیر بیس سے کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں اڑایا گیا۔
سکیورٹی زرائع نے بتایا کہ آج نصف شب کے بعد پاکستان میں سویلین مساجد اور معصوم شہریوں کو میزائل ھملوں کا نشانہ بنانے کے جواب میں پاکستان نے انڈین آئیر فورس کے دو جنگی طیارے تباہ کئے ہیں۔ اس کے بعد دو ڈرون بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔
بھارت کے میڈیا سے پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کی فیک نیوز چلا کر انڈیا کی حکومت اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ پاکستان نے آج کوئی ایف سولہ اڑایا ہی نہیں، پاکستان کے شاہین جب ایف سولہ کو اڑاتے ہیں وہ اپنا جہاز ہی نہیں دشمنوں کے ہوش و حواس بھی اڑاتے ہیں۔
سینئیر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے چینل24 سے لائیو نشریات میں تصدیق کی کہ پاکستان ائیرفورس کے ایف سولہ طیارے کو گرانے کی فیک نیوز مین کوئی ھقیقت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت پہلے بھی اس طرح کی فیک نیوز اڑاتا رہا ہے۔ ان فیک نیوز کی امریکہ تک سے تردید یں ہوئیں۔
سٹی42: پنجاب میں سکولوں میں آج چھٹی کر دی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے آج علی الصبح یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ آج سکول اور دوسرے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ صوبائی حکومت بعد میں کرے گی۔
صوبائی ھکومت نے ایک الگ حکمنامہ میں صوبہ بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔ اس ایمرجنسی کے تحت پولیس اور طبی علمی کی چھتیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
شہری دفاع کے اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تمام سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وسیم عظمت: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پاکستان میں پانچ مقامات پر سویلین مساجد کو شہید کرنے، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بننے کی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں لکھا، "پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔"
مریم نواز شریف نے کہا، پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ کامیابی ان شاءاللہ ہمارا مقدر ہو گی۔ نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر پاکستان زندہ باد
اس پوسٹ کے بعد اپنی فیس بک پر مری منواز نے ایک اور پوسٹ کی۔ یہ پاکستان آرمی کے لوگو سے مزین ایک پوسٹر تھا جس پر تحریر ہے،" نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ"
وزیر اعلیٰ مریم کی ان دونوں پوسٹوں کو پاکستانی شہریوں کی طرف سے بہت زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے اور ان پر جذباتی کومنٹس کئے جا رہے ہیں۔
سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھارت کے بزدلانہ حملوں کے بعد چکھ دیر پہلے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ پنجاب میں پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے اور سول ڈیفینس کے رضاکار ہائی الرٹ ہیں۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وسیم عظمت: خاتونِ اول آصفہ بھتو زرداری نے پاکستان کی مساجد اور سویلین مقامات پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آصفہ بھٹو نے ابھی چند لمحے پہلے اپنے بیان مین کہا، ہم پاکستان کے سویلینز پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے عورتوں ور بچوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج نے بزدل کے دو مساجد سمیت پانچ سویلین مقامات پر شرم ناک حملوں کا بھرپور جواب دے کر قوم کے جذبات کی ٹھیک ٹھیک ترھمانی کی۔ اب پاکستان کی سویلین قیادت صبح 10 بجے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں تب تک کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور اہم فیسلے کرے گی۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح دس بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔
وزیراعظم شہباز نے کل منگل کے روز آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے وزٹ کے دوران مسلح افواج کے سربراہوں اور آئی ایس آئی کے ڈی جی کے ساتھ حتمی مشاورت کے بعد پاکستان کی عسکری قیادت کو بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا تھا جس کی اطلاع سٹی42 نے منگل کی شام اپنی خبر میں دی تھی۔
اس اختیار کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پاکستان آرمی اس وقت انڈیا کے میزائل ھملوں کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
پاک آرمی کے حملے میں اندیا کی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ پاکستان ائریفورس کے جانبازوں نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہین جن میں سے ایک فرانس کا ساختہ رافیل ہے۔
سکیورٹی زرائع بتا رہے ہین کہ پاکستان آرمی متعدد مقامات پر دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔ ۔
سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سویلین مساجد پر بھارت کے حملے کو شرم ناک قرار دے دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر فوری ردعمل میں بھارت کے حملوں کو شرمناک قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہاؤس میں میڈیا سکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان کے خلاف بھارت کے حملوں کے بارے میں سنا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔
بدھ کی صبح پونے ایک بجے بھارت نے پاکستان کے سویلین مقامات پر پر حملہ کرتے ہوئے 5 میزائل فائر کردیے۔ ان میزائلوں نے سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔
پاکستان آرمی کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بزدل دشمن کی سویلین مساجد اور شہریوں پر میزائل حملوں کا جواب بزدل فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر ور دوسری تنصیبات پر حملے سے دیا جا رہا ہے۔
عسکری ذرائع نے بزدل کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر کامیابی سے تباہ کر دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ بھی تباہ کردی۔
پاکستان کے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی آ گئی۔ پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کردیا
بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جب کہ پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔
Caption بھارت کے انفینٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر پاکستان کے حملے کے بعد آگ لگی ہوئی ہے۔ سکرین گریب: سوشل میڈیا
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن اور 15 کور کے زیر کمان ہے۔
بھارت کی گفدار پوسٹ تباہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کردی اور پاک فوج ایل او سی پر بھارتی فوج کے حملوں کوپسپا کررہی ہے۔
Caption لائن آف کنترول پر بھارت کی پوسٹ جسے پاکستانی جوانوں نے مسلسل گولہ بری کر کے نابود کر دیا
پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے، افواج پاکستان فضا اور زمین دونوں اطراف سے دشمن کو جواب دے رہی ہیں۔
وسیم عظمت: پاکستان کی مسلح افواج دو مساجد اور سویلینز کو شہید کرنے کے سنگین جارحانہ جرائم کا جواب دیتے ہوئے دشمن کی کئی فوجی تنصیبات کو میزائل حملوں کا کامیابی سے نشانہ بنا چکی ہے۔
بزدل کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
تازہ اطلاع کے مطابق پاک فوج نے بزدل کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کیا ہے۔ یہ کارروائی سویلین مساجد اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی سزا دینے کے لئے کی گئی ہے۔
دو طیارے تباہ
پاکستان آرمی کی طرف سے دشمن کو اس کی جسارت کا مزا چکھانے کے لئے زمینی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ اس دوران ہی یہ مصدقہ خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستانی ائیر فورس نے دشمن کے دو جہاز گرا دیئے ہیں۔
پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
برطانوی میڈٰیا نے بھی تصدیق کر دی ہےکہ پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے جب کہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔
پاکستان کے سویلینز پر شرم ناک حملے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے، کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
آج شب پونے ایک بجے بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کئے جس میں سویلین آبادی اور دو مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی میزائلوں کے حملے میں کم از کم 2 شہری شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ انڈیا کے بزدلانہ میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ میزائل حملوں میں مسجدیں شہید ہوئیں اور معصوم سویلین شہید ہوئے ہیں۔
انڈیا کی بزدلانہ کارروائی کے بعد وزیر دفاع نے میڈیا کے ساتھ مختصر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا تھا کہ پہلگام حملہ مین پاکستان ملوث نہین، پاکستان نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ بین الاقوام یتحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا اب بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہمارا جواب بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے بڑھ کر ہو گا۔
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے بزدلانہ میزائل حملوں میں مسجد اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دشمن کو اس کی جسارت کا مزا چکھانے کے لئے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔
عسکری ذرائع فی الھال جوابی کارروائی کی نوعیت اور اہداف کے متعلق معلومات شئیر نہیں کر رہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
وسیم عظمت: پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکچھ دیر پہلے انڈیا کے بزدلانہ میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے ترجمان نے ابھی کچھ دیر پہلے بہاول پور سمیت تین شہروں میں انڈیا کے میزائل حملوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاکستان کی افواج چوکس ہیں۔ دشمن کے طیاروں کو پاکستان کے اندر گھسنے کی جرات نہین ہوئی۔
جنرل احمد شریف نے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کی سملح افواج دشمن کی بزدلانی حرکت کا بھرپور جواب دیں گی۔
وسیم عظمت: بہاولپور اور مظفر آباد سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ آج شب بارہ بج کر چالیس سے بارہ بج کر بیالیس منٹ کے دوران بہاول پور میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر کے دو شہروں میں رات پونےایک بجے کے لگ بھگ دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
مظفر آباد شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
کوٹلی شہر میں بھی کہا جا رہا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازوں کی جگہ کا تعین کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
بہاول پور کے علاقے احمد پور شرقیہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں دھماکوں کی جگہ کی طرف بھیجی گئی ہیں۔
مرید کے سے بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ ایک مسجد پر حملہ ہوا ہے۔ اس مسجد کے علاقہ سے دھماکوں کی آوازین آئی ہیں۔
بزدلانہ حملہ کی تصدیق
پاکستان پر آج رات پونے ایک بجے ہمسایہ ملک کی طرف سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے طیاروں کو دندان شکن جواب دیا اور انہیں پاکستانی فضا میں گھسنے نہیں دیا۔
پاکستان کی مسلح افواج الرٹ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف منگل کے روز پاکستان کی فوجی قیادت کو کسی بھی جارحیت کی سورت مین فوری جواب دینے کا اختیار دے چکے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کا ردعمل
پاکستان آرمی کے ترجمان نے ابھی کہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ انڈیا کے کسی طیارے کو پاکستان کے اندر نہیں گھسنے دیا گیا۔ پاک فضائیہ اس وقت مکمل کارروائی کرنے کے لئے تیار ہے۔