ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی طیاروں کیلئے پاک فضائیں کب تک بند رہیں گی، نیا حکمنامہ آگیا

Air India, City42, Pakistani Air space closed

سٹی42:متعصب دشمن کو  چھ سے دس مئی کے دوران جو مار پڑی تھی وہ معقول انسانوں کے کسی گروہ کو راہ راست پر لانے کے لئے کافی تھی لیکن پاکستان کا دشمن معقولیت کا بھی دشمن واقع ہوا ہے اس لئے اسے سبق سکھانے کے لئے کچھ زیادہ کرنا پڑ رہا ہے۔  پاکستان نے روایتی دشمن کی الئیرلائنز کے لئے پاکستان کی پاک فضاؤں کی بندش میں مزید اضافہ کر دیا۔

پاکستان نے بھارت کی تمام ائیرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے دورانیہ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کسے تعلق رکھنے والی تمام ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

آج جمعہ کے روز جاری کئے گئے نئے نوٹم کے مطابق تمام بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود  23 اکتوبر تک بند رہیں گی۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشی جنگ کی ابتدا کی تو پاکستان نے 23 اپریل کو بھارت کی تمام ائیرلائنز  کے لیے فضائی حدود بند کر دی تھیں۔ بعد مین بھارت نے اپنی پہلے سے بنائی ہوئی سازش پر عمل کرتے ہوئے  6 مئی سے 10 مئی تک جنگ کی تو پاکستان نے نہ سرف اس جنگ کے دوران کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھایا بلکہ اس کے بعد بھارتی ائیرلائنز کے لئے پاکستانی حدود بند رکھنے کی مدت میں مسلسل توسیع کرتا جا رہا ہے ۔

بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہیں اور پاکستان کے ساتھ دشمنی میں انتہائی گھٹیا ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں جن میں سے تازہ ترین بھارتی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن  اور کھلاڑیوں کا دبئی میں ایشیا کپ کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے رسمی مصافحہ کرنے سے انکار کرنا تھا۔