جنید ریاض:نہم جماعت کے لاہور بورڈ کے خراب نتائج پر 20 فیصد سے کم کامیابی کی شرح والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب کے ساتھ انکوائری کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق انکوائری کے دوران تمام مضامین کے اساتذہ کا الگ الگ رزلٹ بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ ذاتی شنوائی کے بعد سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
طلب کیے گئے سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکے کوارٹر مغلپورہ، پاجیاں، رنگ محل، گووند رائیونڈ، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کانجراں، کرباٹ، اعوان ڈھائی والا، برکی اور راوی روڈ شامل ہیں۔
اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول مقبول عام جی او آر ون، جامن کینٹ، چاچو والی لاہور کینٹ، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹر، چاہ میراں، مومن پورہ، چونگ خورد، لدھکے اوچے اور بلال گنج بھی فہرست میں شامل ہیں۔
دیگر سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول جلو سٹیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیئر پنڈ بھی شامل ہیں، جن کے نتائج پر انکوائری کی جائے گی۔