ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نےشہرکے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے بجٹ جاری کر دیا

محکمہ خزانہ نےشہرکے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے بجٹ جاری کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے شہر میں پارکنگ کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے مختلف پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لیے بجٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ موچی گیٹ کی تعمیر کے لیے 80 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح شیرانوالہ گیٹ پارکنگ سہولت کے لیے بھی 80 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکسالی گیٹ پارکنگ سہولت کے لیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے شہر کے گنجان علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کم کرنے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔