حسن علی: موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کیلئے پٹرول ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیا گیا، تاہم شہر کے بیشتر پٹرول پمپس پر تاحال ریلیف پیکیج شروع نہ ہو سکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول ریلیف پیکیج کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جبکہ بیشتر پٹرول پمپس پر ریلیف پیکیج موجود نہیں۔
شہریوں کے مطابق 9771 پر رجسٹریشن کیلئے میسج کرنے کے باوجود رجسٹریشن نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے حقیقی ریلیف دینا ہے تو رجسٹریشن کا عمل آسان بنایا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے پریشان کر دیا ہے، حکومت ریلیف پیکیج کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔