ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا لاک ڈاؤن مسترد کرنے کا اعلان

کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا لاک ڈاؤن مسترد کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری کسی بھی قسم کا لاک ڈاؤن نہیں کرے گی۔

 صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں پٹرول، بجلی اور گیس کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ تاجر پہلے ہی بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنے اخراجات میں کمی کی جائے اور تمام سرکاری افسران کو فراہم کیے جانے والے مفت پٹرول اور بجلی کی سہولت فوری طور پر ختم کی جائے، محمد رضوان عرفان کے مطابق اس مد میں بچنے والی رقم عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر خرچ کی جانی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرے،تاجروں سے روزگار نہ چھینا جائے کیونکہ کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ سے تاجر برادری کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

 محمد رضوان عرفان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان بھر کے تاجر لاک ڈاؤن کے خلاف متفق ہیں اور کوئی بھی تاجر لاک ڈاؤن نہیں کرے گا، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer