سعید احمد:پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔