کلیم اختر: ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی سہولت رکھنے والا ہر دکاندار ٹئیر ون ریٹیلر نہیں ہوگا، ٹئیر ون ریٹیلر کی کیٹیگری کیلئے کاروبار کے حجم اور ٹرن اوور کو اہم بنیاد بنا دیا گیا ہے۔
نئے قانون کے مطابق 20 کروڑ روپے سے زائد ٹرن اوور رکھنے والے ریٹیلرز ٹئیر ون کیٹیگری میں شامل ہوں گے، جبکہ ہول سیل کم ریٹیل کاروبار کرنے والوں کیلئے بھی 20 کروڑ روپے سے زائد ٹرن اوور کی شرط مقرر کی گئی ہے۔
اشیاء درآمد کرکے ہول سیل یا ریٹیل فروخت کرنے والے کاروبار بھی ٹئیر ون کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔ صرف پی او ایس مشین یا کارڈ سے ادائیگی اب ٹئیر ون میں شامل ہونے کی وجہ نہیں ہوگی۔
نئے قانون کے تحت چھوٹے دکانداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت رکھنے کے باوجود ٹئیر ون کیٹیگری سے باہر رہنے کی سہولت ملے گی۔
ٹئیر ون ریٹیلر کی تعریف میں ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق سابقہ شق ختم کر دی گئی ہے، جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کی بنیاد پر ٹئیر ون ریٹیلر کی شناخت کا سابقہ طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
فنانس ایکٹ کے بعد ٹئیر ون ریٹیلر کی شناخت کا بنیادی فوکس کاروبار کے حجم اور ٹرن اوور پر ہوگا، جبکہ نئے قانون کے تحت چھوٹے کاروبار اور بڑے ریٹیل کاروبار میں فرق مزید واضح کر دیا گیا ہے۔