ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیس کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی ہوگئی۔
سپریم کورٹ کے مطابق آئینی عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ منگوا کر سماعت کیلئے فکس کرنے کا آرڈر دیا،مقدمات کو فکس کرنے کے آرڈر کے نتائج کیا ہوں گے،اٹارنی جنرل اس نکتے پر ہماری معاونت کریں، ایسا نہیں چاہتے کہ اعلیٰ ترین عدالتوں میں کوئی تضاد سامنے آئے۔
 سپریم کورٹ کے جسٹس  شاہد وحید نے کہاکہ اعتماد اور روابط کا شدید فقدان چل رہا ہے،کہیں نہ کہیں کوئی غلط فہمی موجود ہے جس پراٹارنی جنرل نےکہامیں چیک کر لیتا ہوں۔
جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ علاج سرکاری یا نجی اسپتال میں ہوگا یہ نقطہ سائیڈ پر رکھ دیں،کیا ہمارے آرڈر کے باقی حصے پر عمل ہو رہا ہے،کیا ملاقاتیں اور بچوں سے بات کرائی گئی،سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،عدالت میں اپیلیں فوجداری مقدمہ اور توہین عدالت کی درخواستوں سے آئیں۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ زیرالتوا مقدمات میں آگے کیسے بڑھا جائے اٹارنی جنرل معاونت کریں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا آرڈر اپنی جگہ موجود ہے۔

Ansa Awais

Content Writer