فاران یامین: ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور شہباز کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید وارداتوں اور اس کے ممکنہ ساتھیوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔