کاوش میمن :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری شعبے کی ششماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے بینکاری شعبے کو فی الحال کوئی بڑا مالیاتی خطرہ درپیش نہیں، تاہم عالمی جغرافیائی کشیدگی مالی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بڑے بینک شدید معاشی جھٹکے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،بینکوں کی کارکردگی اور مضبوطی 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران برقرار رہی،بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق غیر فعال قرضوں کا تناسب کم ہو کر 5 اعشاریہ 5 فیصد رہ گیا، دسمبر میں 6 اعشاریہ 1 فیصد تھا، بینکوں نے 6 ماہ میں 3 ہزار 673 ارب روپے کے نئے ڈیپازٹس جمع کیے، ایس ایم ای اداروں کو طویل المدتی مالکاری میں مسلسل اضافہ ہوا، حکومت کی رعایتی اسکیم کے سبب رہن کے قرضے لینے کا رجحان بڑھ گیا۔