عابد چودھری:مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں کے باہر سے پانی کی موٹریں چوری کرنے والے ڈکیت گروہ کے ملزمان کو گریفن گراؤنڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں گھروں کے باہر نصب پانی کی موٹریں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے، جبکہ گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، دو پانی کی موٹریں، وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت صائم مسیح اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔