شاہد ندیم سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 2 لاکھ 97 ہزار سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا عمل شروع کردیا ہے، جس پر تقریباً 5 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ نیپرا کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد ڈیفیکٹو میٹرز کو بھی سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس روایتی سٹیٹک میٹرز کا بھی بھاری اسٹاک موجود ہے، جنہیں فی الحال خراب یا جل جانے والے میٹرز کی جگہ نصب کیا جا رہا ہے۔
لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کو بجلی کے میٹرنگ نظام کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔