الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ روک دیا، قیصرہ الٰہی کے تحفظات دور  کرنے کی ہدایت

NA 64 Gujrat, City42

سٹی42: الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا ، ریٹرننگ افسر کو قیصرہ الٰہی یا انکے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کر لیا، قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔ الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر س کو  تین دن میں جواب  دینے کی ہدایت کی ہے۔ ا

 الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی پی او گجرات یقینی بنائیں کہ فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ ریٹرننگ افسر قیصرہ الٰہی کے تحفظات سن کر ازالہ کرے،