مصطفیٰ کمال کے مبینہ جعلی ووٹوں کے تھیلے پولنگ سٹیشن پر لے جانے  کی ویڈیو وائرل

Mustafa Kamal caught rigging the poll, City42, NA 242, Kimari Karachi, MQM , Polling rigged, Fake ballot papers stuffing

سٹی42: پاکستان کے سوشل میڈیا پر کراچی میں ضلع جنوبی کے  حلقہ این اے 242 میں ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے ایک خواتین پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں مبینہ جعلی ووٹوں کے تھیلے بھر کر لانے اور بڑے پیمانہ پر جعلی ووٹ بیلٹ بکسوں میں بھروانے کے عمل کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔  

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اکاؤنٹ سے بھی ان ویڈیوز کو این اے 242 میں مصطفیٰ کمال کے کھلی دھاندلی کر کے جیتنے کے ثبوں کی حیثیت سے پیش کیا گیا۔ ایک ویڈیو میں بعض خواتین کو بڑے پیمانہ پر جعلی ووٹ بیلٹ بکس میں بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک دوسری ویڈیو میں مبینہ جعلی ووٹوں سے بھرے تھیلوں کو  پولنگ سٹیشن لائے جانے پر بعض لوگوں کے احتجاج، مصطفی کمال کو جعلی ووٹوں کے تھیلوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑنے، مصطفیٰ کمال کے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ جانے ور جعلی ووٹوں کے تھیوں کی ریجرز حکام کی تحویل میں موجودگی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔