بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن گئی

Baluchstan Assembly, Pakistan Peoples Party, JUI largest parties in Balochistan Assembly, City42

سٹی42: بلوچستان  میں صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبائی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر سپلِٹ مینڈیٹ سامنے آیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو 11 نشستیں مل چکی ہیں جبکہ  مسلم لیگ نون کودس نشستیں ملی ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کی نشستیں بھی  گیارہ  ہیں۔ 

اس مرتبہ بھی بلوچستان میں کوالئیشن گورنمنٹ بنے گی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی راہنماؤں نے نئی حکومت سازی کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی دوسری جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد حیثیت سے جیتنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ رابطہ کاری میں مصروف ہیں۔

بلوچستان اسمبلی  میں ہفتہ کی شام تک پارٹی پوزیشن

عوامی نیشنل پارٹی 2

بلوچستان عوامی پارٹی 4

بلوچستان نیشنل پارٹی  عوامی 1

حق دو تحریک بلوچستان 1

آزاد امیدوار 6

جماعت اسلامی پاکستان 1

جمیعت علماء اسلام پاکستان 11

نیشنل پارٹی 3

پاکستان مسلم لیگ ن10

پیپلز پارٹی 11


بلوچستان اسمبلی کی 51 تمام نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 

پی بی1 شیرانی مع ژوب:

پی بی1 شیرانی مع ژوب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے محمد نواز 13489 ووٹ لے کر کامیاب رہے اور آزاد امیدوار شاہ نواز کاکڑ 8507 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی بی 2 ژوب 2:
پی بی 2 ژوب 2 کے تمام 90 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجہ آ گیا ہے، جس کے مطابق جے یو آئی ایف کے فضل قادر مندوخیل 11453 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار مٹھا خان کاکڑ 9115 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 3 قلعہ سیف اللّٰہ:
تمام 153 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا نور اللّٰہ 21922 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا عبد الواسع 18460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 4:
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 4 سے  مسلم لیگ ن کے سردار عبدالرحمٰن کھیتران 24172 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ نیشنل پارٹی کے عبدالکریم 19012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 5 لورالائی:
پی بی 5 لورالائی سے مسلم ليگ ن کے محمد خان 14424 ووٹ لے کر کامیاب اور جے یو آئی ایف کے مولوی فیض اللّٰہ 12456 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 6 دوکی:
پی بی 6 دوکی کے تمام 80 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے مسعود علی خان لونی 10377 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد انور ناصر 9804 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 7 زیارت کم ہرنائی:
پی بی 7 زیارت کم ہرنائی کے تمام 130 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے خلیل الرحمٰن 25256 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے نور محمد 24187 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 8 سبی:
حلقہ پی بی 8 سبی کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار سرفراز چاکر ڈومکی 25850 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزادامیدوار میر محمد اصغر خان مری 18763 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 9 کوہلو:
پی بی 9 کوہلو کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللّٰہ خان 5888 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار نواب زادہ گزین خان مری 3351 ووٹ لے کر ہار گئے۔

پی بی 10 ڈیرہ بگٹی:
پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی 52485 ووٹ لے کر کامیاب اور جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 25773 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی بی 11 جھل مگسی:
تمام 68 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 11 جھل مگسی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44556 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر مرتضیٰ عباس 1244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 12 کچھی:

پی بی 12 کچھی  کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر عاصم کرد 9382 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار سردار یار محمد رند 5331 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 13 نصیر آباد 1:

تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر محمد صادق عمرانی 14856 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میر سکندر علی 9505 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 14 نصیر آباد 2:


پی بی 14 نصیر آباد 2 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد خان لہری 22639 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام رسول 18948 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 15 صحبت پور:
پی بی 15 صحبت پور کے بھی تمام 112 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 16 جعفرآباد:
تمام 111 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 16 جعفرآباد سےجماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کی راحت جمالی14131 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 17 اوستہ محمد: 

پی بی 17 اوستہ محمد سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے میر فیصل خان جمالی 28333 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد خان جمالی 13977 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی بی 18 خضدار 1:
پی بی 18 خضدار 1 کے تمام91 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار ثناء اللّٰہ خان زہری 20014 ووٹ لے کر کامیاب اور جے یو آئی ف کے غلام سرور 13791 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 19 خضدار 2:
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 19 خضدار 2 سے جے یو آئی ف کے میر یونس عزیز زہری 19137 ووٹ لے کر جیت گئے اور پیپلز پارٹی کے آغا شکیل احمد درانی 15206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 20 خضدار 3:
پی بی 20 خضدار 3 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد اختر مینگل 28097 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار میر شفیق الرحمٰن مینگل 9243 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی بی 21 حب:
پی بی 21 حب کے بی اے پی کے محمد صالح 30910 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے رجب علی رند 17000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی بی 22 لسبیلہ:
پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے جام کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 23:
پی بی 23 سے نیشنل پارٹی کے خیر جان 15635 ووٹ لے کر کامیاب اور پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس 9233 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 24 گوادر:
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 24 گوادر سے حق دو تحریک بلوچستان کے ہدایت الرحمٰن 20925 ووٹ لے کر جیت گئے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حمل کلمتی 16522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 25 کیچ 1:


پی بی 25 کیچ 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظہور احمد بلیدی 9,099 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ نیشل پارٹی کے جان محمد بلیدی 4,895 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 26 کیچ 2: 


پی بی 26 کیچ سے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 14004ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سید احسان شاہ 9608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی بی 27 کیچ 3:
پی بی 27 کیچ 3 سے پاکستان مسلم ليگ ن کے برکت علی 15552 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار جمیل دشتی 4622 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 28 کیچ 4:
حلقہ پی بی 28 کیچ 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر اصغر رند 7090 ووٹ لے کر کامیاب اور نیشنل پارٹی کے میر حمل 4366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی بی 29 پنجگور 1:
حلقہ پی بی 29 پنجگور 1 سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے میر اسد اللّٰہ بلوچ 7263 ووٹ لے کر کامیاب اور نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4547 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 30 پنجگور 2: 
پی بی 30 پنجگور 2 کے تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے رحمت صالح بلوچ 9690 ووٹ لے کر کامیاب اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے شکیل احمد 8349 ووٹ لے کر ہار گئے۔


پی بی31 واشک:

 پی بی31 واشک سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے زابد علی ریکی 7029 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی 5104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 32 چاغی:
پی بی 32 چاغی کے تمام 91 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے میر امان اللّٰہ نوتزئی 17009 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 33 خاران:
تمام 76 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے میر شعیب نوشیروانی 11207 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء اللّٰہ بلوچ 9050 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 34 نوشکی:
پی بی 34 نوشکی سے جے یو آئی ف کے میر غلام دستگیر بادینی 1540 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ بی این پی کے میر محمد رحیم مینگل 1494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 35 سوراب:
تمام 53 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 35 سوراب میں جے یو آئی ف کے میر ظفر اللّٰہ خان زہری 16579 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نعمت اللّٰہ زیری 11113 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 36 قلات:

پی بی 36 قلات سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر قادر بخش مینگل 752 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سردارزادہ نعیم جان ڈاہور 474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 37 مستونگ:
پی بی 37 مستونگ کے تمام 110 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق جے یو آئی ف کے نواب اسلم خان رئیسانی 13668 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نور احمد بنگلزئی 11593 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 38 کوئٹہ1:
حلقہ پی بی 38 کوئٹہ1 سے عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خان بازئی 7792 ووٹ لے کر کامیاب اور جے یو آئی ف کے عین اللّٰہ شمس 6280 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 39 کوئٹہ 2:
پی بی 39 کوئٹہ 2 سے آزاد امیدوار بخت محمد 6618 ووٹ لے کر کامیاب اور جے یو آئی ایف کے سید عبدالواحد 5878 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 40 کوئٹہ 3:
پی بی 40 کوئٹہ 3 سے پیپلز پارٹی کے صمد خان 9925 ووٹ لے کر کامیاب اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی 5588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 41 کوئٹہ 4:
پی بی 41 کوئٹہ 4 کے 110 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ 7270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 42 کوئٹہ 5: 

پی بی 42 کوئٹہ 5 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زرک خان 10423 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ 8520 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 43 کوئٹہ 6:
حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 سے آزاد امیدوار لیاقت علی 7277 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار سردار دودا خان 5190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 44 کوئٹہ 7: 

پی بی 44 کوئٹہ 7 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبیداللّٰہ 7125 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی 6385 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 45 کوئٹہ 8:
پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کے بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 46 کوئٹہ 9:
تمام 55 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پی بی 46 کوئٹہ 9 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4638 ووٹ لےکر کامیاب ہوئےجبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 47 پشین 1:
پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ایف کے مولوی کمال الدین 18989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 48 پشین 2:
تمام 90 پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار امجد خان ترین 15053 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سید شاہ نواز کرال 3466 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 49 پشین 3:

پی بی 49 پشین 3 سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ایف کے سید ظفر علی آغا 13811 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سید آغا لیاقت علی 12778 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 50 قلعہ عبداللّٰہ:

پی بی 50 قلعہ عبداللّٰہ سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان 44712 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد نواز کھر کاکڑ 43445 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 51 چمن:
پی بی 51 چمن سے  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار عبدالخالق 30390 ووٹ لے کر کامیاب اور عوامی نیشنل پارٹی کی اصغر خان 19623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔