الیکشن کو تسلیم نہیں کرتا، دھاندلی کیسے ہوئی، دانیال عزیز نے بتا دیا

danial Aziz, NA 75, City42, election rigging, fake Form 45, Returing officer tranfered, 147 Presiding officers transferred, City42
کیپشن: File Photo

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے باضی لیڈر اور این اے 75 میں آزاد الیکشن لڑنے والے امیدوار  دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مشرف اور ضیاء کا دور دیکھا، 2024 کا الیکشن سب سے برا ہے۔ہم ا ین اے 75 کے الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے یہ الٹے نتائج ہیں۔صبح  3 بجے تک مجھے برتری حاصل تھی پھر رزلٹ تبدیل ہوا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ 6 ہزار ووٹ لینے والا امیدوار 99 ہزار ووٹ کیسے لے سکتا ہے۔ مجھ سمیت تمام امیدوار اس الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ مجھے الیکشن کے دن گرفتار کیا گیا یہ کیسا الیکشن ہے۔

دانیال عزیز نے بتایا کہ میرے پیچھے آنے والے میرے بیٹے اور بیوی کو گرفتار کیا گیا۔ الیکشن سے ایک روز پہلے ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل  کردیا گیا ۔ ریٹرننگ آفیسر یاسین ورک کو احسن اقبال نے ہی سی ای او ایجوکیشن تعینات کروایا تھا۔

دانیال عزیز نے انکشاف کیا کہ این اے 75 میں147 پریزائیڈنگ افسران آخری لمحے تبدیل کئے گئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ  کیوں ان کے حلقہ میں بیک وقت 147 پریذائیڈنگ آفیسر تبدیل کر دیئے گئے؟

دانیال عزیز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ این اے 75 میں اکثر پولنگ سٹیشنوں پر عملے کو فارم 45 جاری ہی نہیں کئے گئے تھے۔ پریزائیڈنگ افسر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے روتے ہوئے نکل رہے تھے۔ اصل فارم 45 کی جگہ نئے خالی فارم 45 پر پولنگ عملے سے دستخط کروائے گئے۔دنیا بھر کے ممالک اس الیکشن پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ این اے 75 کے الیکشن میں تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔

جن مقدموں میں ملزم  نامعلوم تھے، ان تمام مقدموں میں نامعلوم افراد کی جگہ میرے ساتھی گرفتار کئے گئے۔