بیرسٹر ھلار وسان بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی منتخب ہو گئے

Barester Hallar wasan, City42, Khairpur PS 27, City42, Manzoor Wasan

سٹی42: سندھ کے شہر خیرپور  سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 27 خیرپور  سے پیپلز پارٹی کے نوجوان سیاستدان بیرسٹر ھلار وسان بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی منتخب ہو گئے۔ 

 بیرسٹر ھلار وسان نے 91131 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علما اسلام اور جی ڈی اے کے امیدوار محمد شریف کو 10 ہزار 734 ووٹ ملے۔

بیرسٹر ھلار وسان پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر اور ممتز دانشور منظور وسان کے صاحبزادے ہیں۔