کراچی میں ایم کی ایم کی 15، پیپلز پارٹی کی 7 نشستیں ہو گئیں، آزاد ایک بھی نہ جیت سکا

Karachi Politics , MQM, Pakistan Peoples Party, Election Results 2024

الیکشن کمیشن نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 میں سے 22  نشستوں کے نتائج جاری کردیئے  ہیں جن میں سے15 میں متحدہ قومی موومنٹ اور 7  میں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہیں۔ ایم کیو ایم کو حیدرآباد میں بھی دو نشستوں پر کامیابی مل گئی ہے۔

 اس طرح 8 فروری کے الیکشن میں ایم کیو ایم ایک بار پھر کراچی اور حیدر آباد میں مہاجر لسانی گروپ کی نمائندہ پارٹی کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ور س کے بعد مئیر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے  کئی ماہ بعد سر توڑ کوشش کے باوجود کراچی میں اپنا سپورٹ بیس تو بڑھانے میں کامیاب ہو گئی لیکن قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ 

کراچی میں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج آنےکا سلسلہ  جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اب تک کے نتائج کے مطابق کراچی کی 22 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے 15میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور 7  میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

این اے 229 ملیر 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام عبدالکریم بجار 55  ہزار 732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے قادر بخش 21 ہزار 841 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 
این اے 230 ملیر 2 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید رفیع اللہ 32 ہزار 99  ووٹ لےکر کامیاب  ہوئے جب کہ اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور علی 23 ہزار 370 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 231 ملیر 3 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  خالد محمود علی 43 ہزار 245 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 232 کورنگی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی امیدوار  آسیہ اسحاق 88 ہزار 260 ووٹ لےکرکامیاب ہوئیں جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدیل احمد 66 ہزار 574 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر  رہے۔

این اے 233 کورنگی 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار جاوید حنیف خان ایک لاکھ 3 ہزار 967 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان 29 ہزار 71 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 


این اے 234 کورنگی 3 سے  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار معین عامر پیرزادہ 73 ہزار 687 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فہیم خان 43 ہزار 774 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر رہے۔


این اے 235 کراچی شرقی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار 20 ہزار 185 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ  آزاد  امیدوار  سیف الرحمان 14 ہزار 167 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 236 کراچی شرقی 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار  حسان صابر 38 ہزار 871 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مزمل قریشی 32 ہزار  231  ووٹ لےکر دوسرے  نمبر پر رہے۔


این اے 237 کراچی شرقی 3 سے  پیپلز پارٹی کے امیدوار  اسد عالم نیازی 40 ہزار 836 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور الدین 33 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 238 کراچی شرقی 4 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار صادق افتخار 54 ہزار 884 ووٹ لےکر  کامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36 ہزار 884 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

این اے 239 کراچی جنوبی 1 لیاری سے  پیپلز پارٹی کے امیدوار  نبیل گبول 40 ہزار 77 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37 ہزار 234 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 240 کراچی جنوبی 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار ارشد وہرہ 30 ہزار 573  ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  رمضان گھانچی 27 ہزار 318 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 242 کیماڑی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال 71 ہزار 767 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  دوا خان 53 ہزار  759 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 243 کیماڑی 2 سے  پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل 60 ہزار 266 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48 ہزار 690 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر رہے۔


این اے 244 کراچی غربی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار فاروق ستار 20 ہزار 48 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14 ہزار 73 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 247 کراچی وسطی 1سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار خواجہ اظہار الحسن 64 ہزار 945 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عباس حسنین 52 ہزار 5 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 248 کراچی وسطی 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 3 ہزار 82 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  ارسلان خالد 86 ہزار 342 ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر  رہے۔


این اے 249 کراچی وسطی 3 سے  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار احمد سلیم 77 ہزار  572 ووٹ لےکر کامیاب  رہے جب کہ  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عزیر علی 51 ہزار  152 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 250 کراچی وسطی 4 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار فرحان چشتی 79 ہزار 925 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے جب کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 43 ہزار 659 ووٹ حاصل کیے۔