تلمبہ میں مسلم لیگ نون کے عامر حیات ہراج معمولی مارجن سے کامیاب

Amir Hayat, PP207 Talamba, City42, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ نون نےصوبائی اسمبلی کی ایک اور نشست  سخت مقابلہ کے بعد بہت تھوڑے مارجن سے جیت لی۔  
تلمبہ میں صوبائی سمبلی کے حلقہ پی پی 207 کا مکمل غیر حتمی نتیجہ آ گیا جس کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے عامر حیات ہراج 58733 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

آزاد امیدوار عباس علی شاہ نے 56653 ووٹ لے کر دو ہزار ووٹ کے فرق سے ہار گئے.

عامر حیات ہراج پہلے بھی ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے  چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔