سردار غلام عباس قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت گئے

Sardar Ghulam Abbas, NA 59, PP 22, Pakistan Muslim League , City42

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون نے  تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 میں کامیابی حاصل کر لی۔  
غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 22 تلہ گنگ میں  215پولنگ اسٹیشنوں  کا رزلٹ مکمل ہو گیا ہے۔  مسلم لیگ ن کے  سردار غلام عباس 61714ووٹ لیکر  الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار حکیم نثار احمد 54077 دوسرے نمبر پر آئے ہیں ۔

این اے 59 تلہ گنگ  چکوال کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ نون کے سردار غلام عباس 1لاکھ 41 ہزار 680 ووٹ لیکر جیت گئے ہیں۔  آزاد امیدوار رومان احمد 1 لاکھ 29 ہزار 716 ووٹ لیکر ہار گئے۔