پنجاب اسمبلی میں تمام نشستوں پر نتائج کا اعلان، مسلم لیگ نون کے ارکان 137 ہو گئے

Punjab Assembly election results completed, City42, Muslim League Noon, Lahore, PMLN, PPP

سٹی42: الیکشن کمیشن نے پنجاب  اسمبلی کے تمام نتائج کا اعلان کر دیا۔  ایوان میں سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نون ہے جس نے 137 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے 10 ارکان منتخب ہوئے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ قاف کے 8 ارکان صوبائی اسمبلی میں پہنچے ہیں۔  ایک نشست پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق اور ایک نشست تحریک لبیک کو ملی ہے۔

 پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد ارکان بہت بڑی تعداد میں جیت گئے ہیں۔پنجاب میں آزاد امیدوار 138 نشستوں پر کامیاب ہوو ئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور کچھ واقعتاً آزاد ہیں۔ ان میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جنہوں نے 9 مئی کو ریاستی تنصیبات پر پی ٹی آئی کے حملوں کے بعد  پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔بعد ازاں انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔

تمام نشستوں کے نتائج کے اعلان کے بعد اب صوبائی اسمبلی کی خواتین کی نشستوں اور اقلیتی ارکان کی نشستوں پر چناؤ متناسب نمائندگی کے اصول سے ہو گا۔ مخصوص نشستیں صرف سیاسی پارٹیوں کے حصہ میں آتی ہیں۔