ملتان میں این اے 151 کا معرکہ علی موسیٰ گیلانی نے جیت لیا

Ali Musa Gilani, NA 151, Multan Election Result, City42, Yousaf Raza Gilani, Pakistan Peoples Party , City42

سٹی42: ملتان  میں این اے 151 کا مکمل نتیجہ آگیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور  مسلم لیگ نون کے عبدالغفار ڈوگر کو  سخت مقابلہ کے بعد شکست دے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کو  79080 ووٹ حاصل ملے ہیں۔مہربانو قریشی کو  716498 ووٹ ملے اور مسلم لیگ نون کے عبدالغفار ڈوگر 71463 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

علی موسیٰ گیلانی پاکستان کے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند ہیں۔ گیلانی فیملی کے چار افراد 8 فروری کے الیکشن میں امیدوار ہیں۔