این اے 71 سیالکوٹ؛ ریحانہ ڈار آگے، خواجہ آصف بہت پیچھے رہ گئے

این اے 71 سیالکوٹ؛ ریحانہ ڈار آگے، خواجہ آصف بہت پیچھے رہ گئے

ویب ڈیسک: سیالکوٹ حلقہ این اے 71 کے 353 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج سامنے آگئے۔ 

این اے 71 کے غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج کے مطابق ریحانہ ڈار 131615ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف 82615 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

ریحانہ امتیاز ڈار کو  49000 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔