شہباز شریف لاہور کی نشست این اے 123 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے

Shahbaz Sharif, NA123 Election Campaign, City42, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123  کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف الیکشن جیت گئے ہیں۔ 

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے این اے 123 سے میاں شہباز شریف الیکشن جیت چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ فارم 47 کی بنیاد پر یہ نتیجہ شئیر کر رہی ہیں۔ بعد ازاں زرائع نے بتایا ہے کہ فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق ویراعظم میاں شہباز شریف 64 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

دورے نمبر پر آزاد امیدوار افضال عظیم پایٹ ہیں جنہوں  نے 48 ہزار 486 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 123 میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح سینتالیس اعشاریہ صفر آٹھ فیصد رہی۔اس حلقہ میں ایک لاکھ 55 ہزار 642 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔